بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج سماج وادی پارٹی، کانگریس اور
بھارتیہ جنتا پارٹی تینوں پر زوردار حملہ بولا۔ انہوں نے لکھنؤ میں ہوئی
پریس کانفرنس میں تینوں پارٹیوں کو نشانے پر لیا۔ مایاوتی نے کہا کہ یوپی
اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس کو بے بس
قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے تو
امیدوار ہی نہیں مل رہے ہیں۔ مایاوتی نے سب سے پہلے سماج وادی پارٹی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ سماج
وادی پارٹی میں سوچا سمجھا ڈرامہ ہوا۔ بیٹے کے موہ میں ملائم ڈرامہ کر رہے
ہیں۔ بیٹے کی ناکامی چھپانے کے لئے ملائم نے شیو پال کو قربانی کا بکرا بنا
دیا۔ مگر سماج وادی پارٹی کی اقتدار میں واپسی ناممکن ہے۔ یوپی کو جنگل
راج سے آزاد کرانا ہے۔